سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیدوشریف ڈگری کالج میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹرنرگس آرا نے کہاکہ صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے برابری کی بنیاد پر سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ خواتین کے عالمی دن منانے کاایک مقصدیہ بھی ہے کہ لڑکیاں اپنے کیرئیر پر توجہ دیں۔ اس سلسلے میں ڈگری کالج کی طلبہ کے لئے کینڈا سے خصوصی طورپر ماہرتعلیم بلائے گئے ہیں، تاکہ طالبات کی کیرئربنانے میں رہنمائی کریں۔ کینیڈا سے آئی ہوئی ماہرِ تعلیم مس فرحانہ خان نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ خیبر پختون خوا کی خواتین زندگی کے ہرشعبے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Swat
