Swat

سوات، ٹریفک حادثات،دو خواتین سمیت نو افراد زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات میں دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ بائی پاس پر ہائی ایس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تیز رفتار کار اور رکشہ میں ایک موڑ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں جن کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں