سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ ملم جبہ، کالام سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والا برف باری اور بارش کا سلسلہ اتوار شام گئے تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج منگل تک برف باری و بارش کا سلسلہ تھم جانے اور دوپہر کے بعد مطلع صاف ہونے کا امکان ہے ۔
