سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو میڈیکل کالج سیدو شریف کے بوائز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے ہاسٹل کے کچھ کمروں کو نقصان پہنچا ۔منگل کی صبح جب ہاسٹل سے طلبہ کلاسز میں گئے تو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہاسٹل کے ایک کمرہ میں آگ لگ گئی جس نے باقی پانچ کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Swat
