Swat

ریاض خان محسود نے کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں چارج سنبھال لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے بدھ کو کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ملاکنڈ ڈویژن کی حدود میں پہنچنے پر سیکرٹری ٹو کمشنر آفتاب احمد خان، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ کمشنر آفس آمد پر سوات لیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ان کا اپنے دفتر میں ڈویژنل حکام سے تعارف کرایا گیا جن میں پولیس، لیوی اور انتظامی سربراہان شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں