Swat

باغ ڈھیرئی ایری گیشن منصوبہ، ڈھیرئی تا خریڑئی کی بنجر زمین سیراب ہوگی، انجینئر غلام اسحاق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  محکمہ آبپاشی ملاکنڈ ڈویژن کے زیراہتمام آبپاشی کے میگا منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جن سے زراعت کو زبردست ترقی ملی ہے۔ خطے میں سبز انقلاب کی راہ ہموار ہوئی ہے جبکہ ان منصوبوں اور دیگر چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیر سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس کی بدولت پینے کے صاف پانی کی کمی کے مسئلے پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ لوگ مستقبل کے آبی بحران پر قابو پانے کے لیے پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کو روکنے کی کوششوں کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ آبپاشی ملاکنڈ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام اسحاق خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی تحصیل کبل میں مشہور نیک پی خیل نہر کا منصوبہ بھی ان کی زیرنگرانی مکمل ہوا ہے، جس سے تقریباً 80 ہزار کنال زمین سیراب ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوات، شانگلہ، بونیر، چترال اور دیر بالا و پائیں کے مختلف علاقوں میں بھی کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سوات میں 92 کروڑ روپے کی لاگت سے باغ ڈھیرئی ایری گیشن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد باغ ڈھیرئی تا خریڑئی کئی علاقوں کی بنجر زمینیں بھی سیراب ہوں گی اور کاشتکاروں کو زراعت و باغبانی کے شعبے میں اضافی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں