Swat

اوڈیگرام، نوجوان نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں30 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او رحیم آباد ایاز خان کے مطابق ذاکر اللہ ولد بخت مند سکنہ اوڈیگرام جو قمبر بائی پاس میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا، رات کو چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ ہارون آباد اوڈیگرام کے مقام پر پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کو بارہ گولیاں لگیں۔ یوں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرکے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں