Swat

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کے تحت رابطہ عوام مہم کا آغاز

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کے تحت رابطہ عوام مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد عوام کو اسلامی نظام کی برکا ت سے آگاہ کرنا ہے۔ لبرل اِزم، سیکولرزم جیسے لادین نظام کوبے نقاب کرنا ہے۔ ان خیا لات کا اظہارضلع نا ظمہ سعدیہ حیدر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر خاتون تک اسلام کے پیغام کو پہنچانا ہے۔ چا ہے وہ طالب علم ہوں، ورکرز وومن ہوں یا گھریلو خاتون۔تاکہ وہ اسلامی نظامِ زندگی اختیار کرنے، گھر سے لے کر معا شرے تک کو سود، نشہ، گناہ، فحاشی،کرپشن، جرائم سے پاک کرنے اور پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنانے میں جماعت اسلامی کی مددگاربن جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔