Swat

بارامہ، پولیس کی ناک کے نیچے چوری کی کوشش محلہ داروں نے ناکام بنا دی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے محلہ بارامہ میں محلہ داروں نے گاڑیوں کی چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ گذشتہ روز نامعلوم چور پولیس چوکی کے قریب علاقہ میں دو گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں جب محلہ والے جاگ اٹھے، تو چور بھاگ نکلے۔ چور بھاگتے بھاگتے محمد افضل نامی شخص کی گاڑی سے قیمتی مارکہ اور ترپال لے اڑے۔ دوسرے محلہ دار علی اکبرکی گاڑی سے دروازے کے ساتھ لگے ربر اور ترپال لے اڑے اور ایک سائیڈ شیشہ بھی توڑ دیا۔ اہلِ حاجی بابا سیرئی کے رہائشیوں نے پولیس چوکی سے محض 300میٹر کے فاصلہ پر گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش پر غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں