Swat

عدلیہ میں جھوٹی گواہی سے متعلق سپریم کورٹ کا سخت اقدام خوش آئند ہے، سینئر پی پی سعید نعیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    قبائلی علاقوں کی خیبر پختونخوا میں شمولیت سے دیگر فوائد کے علاوہ خطے میں قانون کی عملداری، پائیدار امن وامان اور جرائم کی بیخ کنی میں بھی زبردست پیش رفت ہوگی۔ کیونکہ شروع دن سے ملک میں بدامنی اور معاشرتی جرائم کے تانے بانے فاٹا سے جاملتے تھے اور ملک و سماج دشمن عناصر جرائم کا ارتکاب کرکے وہاں چھپ جاتے، مگر اب وہاں بھی بندوبستی علاقوں کی طرح جرائم کا خاتمہ مکمل طور پر حکومتی دسترس میں آجائے گا۔ عدلیہ میں جھوٹی گواہی سے متعلق سپریم کورٹ کا سخت اقدام خوش آئند ہے۔ کیونکہ عدالتوں میں جھوٹی گواہی اور ٹاؤٹ ازم ملک میں تمام معاشرتی برائیوں کا منبع رہا ہے۔ سوات میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج اور پولیس کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ اب کریمنل جسٹس سسٹم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کا بڑا ریلیف ملے اور یہاں جرائم سے پاک مثالی معاشرہ قائم ہو۔ اس کا اظہار سوات کے سینئر پبلک پراسیکوٹر سعید نعیم نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں