Swat

فضاگٹ بائی پاس، پک اَپ دریا میں جاگری، ایک جاں بحق، دوسرازخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ میں دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ بائی پاس پر تیز رفتار پک اَپ دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرے کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی حالت میں نکال لیا۔منگل کی صبح تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے پک اَپ بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جا گری۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈرائیور سمیع اللہ کو امدادی کارروائی کرتے ہوئے دریا سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ کنڈیکٹر عمران ولد چمنے سکنہ منگلور کی لاش کئی گھنٹے بعد کبل ہزارہ میں دریائے سوات سے نکال لی گئی جس کو بعد میں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں