Swat

منگلور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، کانجو میں نوجوان نے خود کو گولی مار دی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں پرانی عداوت پر موٹرسائیکل سوار کو قتل کردیا گیا، مخالف فریق سے بھی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،ایس ایچ اومنگلورالطاف حسین کے مطابق تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ بنجوٹ کے موضع ورانہ گورتئی میں پرانی عداوت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار تیس سالہ ارشدعلی ولدسیفورعلی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، وجہ قتل پرانی عداوت بتائی جاتی ہے ، دوسری جانب فائرنگ سے مخالف فریق سے اسدولد شجاع الملک بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے منگلور پولیس نے دونوں اطراف سے کراس مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کی،پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ یوسف ولد عقیل سکنہ کوزکانجو نے گھر میں والدہ کے ساتھ لڑائی کے بعد خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ سرپر لگ کر زخمی ہوگیا جن طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں