سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے سیدوشریف میں واقع خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کے ریجنل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جن کے پاس بہ لحاظ عہدہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی قلمدان بھی ہے۔ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم خٹک نے انہیں دفتر کے مختلف حصے دکھانے کے علاوہ اتھارٹی کی گذشتہ ایک سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اتھارٹی کے فیلڈ افسران کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان اور غذائی کاروبار سے وابستہ تاجر تنظیموں کے صدور اور دیگر عہدیدار بھی اس مو قع پر موجود تھے۔
