Swat

سیدو شریف پولیس کا عجیب کارنامہ، جس گھر پر چھاپہ مارا ، وہاں تحریری راضی نامہ بھی کرلیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف پولیس نے عجیب کارنامہ کرتے ہوئے جس گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس کے لوگوں کے ساتھ تحریری راضی نامہ کرلیا۔ گذشتہ روز پولیس کے ایک افسر نے خواتین پر گھر کے اندر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جس گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اس گھر میں منشیات تیار اور فروخت کی جاتی ہیں۔ اگر خواتین پولیس کو تلاشی لینے دیتیں، تو اس گھر سے منشیات کے آلاتِ کشیدہ کاری اور منشیات برآمد ہوتے۔ اس الزام کے باوجود سیدو شریف پولیس نے جن دو افراد محمد خالق اور سابق کونسلر عیسیٰ محمد کے ساتھ راضی نامہ کیا، جس میں تحریر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پولیس اور گرفتار افراد دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمی دور ہوگئی اور یہ راضی نامہ دونوں فریقین کی مرضی سے کیا جارہا ہے۔ اس راضی نامہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بحث چھڑ گئی کہ ایک طرف ایڈیشنل ایس پی ملزمان فریق کو منشیات فروش قرار دے رہے ہیں اور ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ اس گھر سے آلات کشیدہ کاری اور منشیات برآمد ہونا تھی۔ دوسری جانب پولیس فریق بن کر ان سے راضی نامہ کر رہی ہے اور تحریر کیا جاتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمی ختم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں