Swat

بیدرہ، دیور کی فائرنگ سے بھابی زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابی کو زخمی کردیا۔ ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق ملزم بخت علی ولد امیر حمزہ نے مبینہ طور پراپنی بھابی چھتیس سالہ مسماۃ( ن) زوجہ انورخان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ بعد میں مجروحہ کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وجۂ عدوات گھریلو تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔