Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات،تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مان سر مانپیتئی میں پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرنے سے عالم شیر، شریف خان اور مسماۃ (ب) زخمی ہوگئے۔ مینگورہ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں محمد عالم اور دو خواتین ساکن بیلہ شانگلہ زخمی ہوگئیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔