سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات قومی جرگہ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان، یومِ پاکستان پر تمغائے شجاعت حاصل کرنے کے بعد سوات پہنچ گئے۔ مینگورہ پہنچنے پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ الحاج زاہد خان نے 1994ء میں جب کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ مولانا صوفی محمد ساتھیوں سمیت سوات میں داخل ہوئے تھے، تو ان کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔ سوات میں شدت پسندوں کی آمد کے بعد انہوں نے وقتاً فوقتاً سوات میں ہونے والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ نقلِ مکانی کے بعد انہوں نے سال2010ء میں سوات میں امن فیسٹول منعقد کیا۔ تمام ہوٹلوں میں مہمانوں کو مفت کمرے فراہم کیے۔ 3 اگست 2012ء کو ان پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور کئی ماہ تک پشاور کے ہسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ تمغائے شجاعت ملنے پر انہوں نے اپنا تمغا سوات کے شہدا اور ان افراد کے نام کیا جنہوں نے اپنے علاقہ میں امن اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔
Swat
