Swat

لائیکوٹ ایریا میں مارخوروں نے آبادی کا رُخ کرلیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  وادئی کالام کے علاقہ لائیکوٹ ایریا میں مارخوروں نے آبادی کا رُخ کرلیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی کارکنوں اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مارخور وں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ گذشتہ دنوں مانکیال اور لائیکوٹ میں کئی مارخوروں نے آبادی والی علاقے کا رخ کرلیا تھا، وہاں پر موجود محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے موبائل سے ان کی ویڈیو بنائی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پہلی دفعہ نزدیک سے مارخور دیکھنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران سے ان جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔