سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے محلہ شہاب نگر میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خودکشی کیا جس کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیر شادی شدہ نوجوان شاہد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر منگل کی صبح پستول سے اپنے سر پر فائرنگ کی جس کو شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
