Swat

ضلع ناظم سپورٹس گالا سوات، ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھائی جیم کی شاندار کارکردگی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )   ضلع ناظم سپورٹس گالا سوات میں ویٹ لفٹنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ مقابلوں میں چار کلبوں بھائی جیم مینگورہ، سوات جیم مینگورہ، ورلڈ جیم اوڈیگرام اور شفیع جیم رحیم آبادکے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے 6 مختلف کیٹیگریز میں ہوا جس میں بھائی جیم مینگورہ نے پانچ کلاس میں گولڈ میڈلز اور ایک میں سلور میڈل حاصل کرکے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری پوزیشن سوات جیم مینگورہ نے حاصل کی جس کے کھلاڑیوں نے 4 سلور اور ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے آرگنائزر بھائی ارشد علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر ویٹ لفٹنگ کا یہ پہلا مقابلہ تھا اور مستقبل میں بھی ان مقابلوں کی پذیرائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈی ایس او حضرت اللہ اور سپورٹس گالا کے چیئرمین مقصود کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی تائی کوانڈو ماسٹر گل بوستان، حاجی سعید اقبال، ماسٹر ابراہیم، عطاء اللہ اور برکت علی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور توصیفی اسناد کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔