Swat

سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،کانٹے دار مقابلے کا امکان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )   سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 30مارچ کو کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور پروفیشنل لائرز فورم کے پینل سابق ایم پی اے ملک فدا محمد خان صدارت، یاسین امان نائب صدر، جہانگیر خان جنرل سیکرٹری، طارق عزیز جائنٹ سیکرٹری، عبید اللہ فنانس اور محمد لطیف لائبریرئی سیکرٹری کے لئے امیدوار ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ میپ کے پینل میں حضرت معاذ صدارت، رحمت اللہ نائب صدر، فضل امین جنرل سیکرٹری، سید محمد درانی جائنٹ، عزت باچا فنانس اور شہناز بیگم لائبریری سیکرٹری کے لئے امیدوار ہے۔ بار کے انتخا بات30مارچ ہفتہ کو سوات بار میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں