Swat

سوات، بہار کی آمد، پھول اور خوشبوئیں ہر سو بکھر گئیں

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )   سوات میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی وادئی سوات میں ہر طرف پھول اور پھولوں کی خوشبو بکھر گئی۔ پہاڑوں پر برف اور میدانوں میں رنگ برنگے پھول لوگوں میں تازہ جذبہ بیدار کرتے ہیں۔ سوات میں 80 فیصد پھلوں کے باغات آڑو کے ہیں۔ ان دنوں آڑو کے باغات میں درختوں میں آڑو کے پھول دل موہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ خوبانی اور الوچے کے درختوں میں سفید پھول، کھیتوں میں سرسوں کے زرد پھولوں سے سوات کے تمام علاقے ’’پھولوں کی نمائش‘‘ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سوات کے مختلف علاقوں میں جانے والی سڑکوں کے دونوں اطراف پھول ہی پھول نظر آرہے ہیں۔ان روڈوں پر سفر کرنے والے لوگ راستے میں پھولوں اور خوشبوؤں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ سوات میں موسمِ بہار میں آنے والے سیاحوں کی آمد بھی جاری ہے، جو مختلف علاقوں میں جاکر سوات کے موسمِ بہار سے لطف اُٹھاتے ہیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔