سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ نے نوے کلے سوات میں قائم منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز ’’نوے ژوند‘‘ میں داخل بچوں کے لیے بنیادی خواندگی پروگرام کا آغاز کیا۔ پروگرام کا افتتاح ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے کیا۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعزاز جمال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائز احمد نے بتایا کہ یہ کمیشن وفاقی وزارتِ تعلیم کا فعال ادارہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحالی مرکز میں خواندگی کا یہ بنیادی پروگرام 5 مہینوں پر محیط ہے، جس کی بدولت نشئی افراد کی تعلیم وبحالی دونوں مقاصد حاصل ہوں گے۔ مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی محمد سعید خان وزیر نے این سی ایچ ڈی کے اہلکاروں اور ’’نوے ژوند‘‘ کے ڈائریکٹر ریاض حیران کے کردار کو سراہا اور کمیشن کے پروگرام کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سنٹر کی بدولت نشہ میں مبتلا افراد بہترین شہری بنیں گے ۔
