سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) نیشنل بک فاؤنڈیشن نے گورنمنٹ جہانزیب کالج کے شعبۂ تاریخ کے اشتراک سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نصابی و غیر نصابی کتابیں رکھی گئیں۔ ان تمام کتابوں پر طلبہ کو چالیس فیصد رعایت دی جارہی ہے۔ شعبۂ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم کے مطابق کتب میلے کا مقصد طلبہ اور عام لوگوں میں کتب بینی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میلے میں سوات کے کالجوں کے طلبہ رعایتی نرخوں پر نصابی کتب خرید سکیں گے۔ اکثر طلبہ غیر نصابی کتب خرید کر اس کا مطالعہ کریں گے جس کی وجہ سے ان میں کتب بینی کا جذبہ پیدا ہوگا ۔
