Swat

عمران کے پیروکاروں کو ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر شرم نہیں آتی، امیر مقام

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے ہر جلسہ میں کہتا تھا کہ جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آجائے، گیس، بجلی اور تیل مہنگا ہو جائے، تو قوم سمجھ لے کے حکمران چور ہے اور آج ثابت ہورہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ نیز گیس، بجلی اور تیل پاکستان کی تاریخ میں مہنگا ترین ہوگیا ہے۔ عمران خان نے مرغیوں اور انڈوں کے کامیاب کاروبار کے بعد اب بکریوں کے کاروبار کا اعلان کیا ہے، جس طرح مرغیوں نے انڈے نہیں دیے۔ اس طرح بکریاں بھی بچے نہیں دے سکیں گی۔ سوات میں ن لیگ کے بانی رہنما سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا لالا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شامل چکدرہ ٹوکالام اورخوازہ خیلہ ٹوبشام ایکسپریس وے کو ختم کرناعوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ ہم نے بشام تا خوازہ خیلہ روڈ ایکسپریس وے کی منظوری دے کر سی پیک میں شامل کیا۔ پی ٹی آئی ملاکنڈڈویژن کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے منظورکروانے کی بجائے ہمارے دورمیں منظورہونے والے منصوبوں کوختم کرکے PSDP سے نکال رہی ہے۔ ہم نے ملاکنڈڈویژن کیلئے سوئی گیس کی ٹرانس میشن لائن 12 انچ قطر منظورکرایا۔ 104 کلومیٹر کی منظوری ہوئی، اس وقت 103کلومیٹر مکمل ہوا۔ یہ ہمارے دورکے منصوبے ہیں۔ پورے سوات کیلئے گیس ڈسٹری بیوشن لائنز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ جگہ جگہ پائپوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ دس ماہ گزرنے کے بعد بھی پائپ نصب نہ ہوسکے۔ مزید تاخیر کی گئی، تو عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ تھانہ گرِڈاسٹیشن ہم نے منظور کراکر کام بھی مکمل کروایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔