Swat

سوات، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش، موسم پھر سرد

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش سے موسم پھر سرد ہوگیا۔ جمعہ کی شام تیز ہواؤں کے بعد مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کوبھی سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور کل اتوار سے مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں