Swat

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا، تو احتجاج کریں گے، عبدالرحیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی و نا انصافی ہے۔ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لے۔ بصورت دیگر ہم اس ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حکومت نے 150 فیصد اضافہ کرکے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ عوام جو کہ پہلے ہی سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے۔ اوپر سے حکومت نے لوگوں پر گیس مہنگا کرنے کا بم گرا دیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔