سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ ا نتخابات میں سنسنی خیز مقابلہ میں عوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے حضرت معاذ ایڈوکیٹ صدر جبکہ مخالف پینل کے جہانگیر خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ صدارت کے علاوہ پانچ جماعتی اتحادنے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ انتخابی نتائج کے مطابق اے این پی، پختونخوامیپ اور قومی وطن پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار حضرت معاذ خان ایڈوکیٹ 187ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جب کہ ن لیگ،پی پی پی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف، جے یو آئی کے امیدوار و سابق ایم پی اے ملک فدا محمد خان کو 117 ووٹ مل سکے۔ اسی طرح دیگر عہدوں پریاسین خان ایڈوکیٹ 168 ووٹ لے کر نائب صدر، جہانگیر خان ایڈوکیٹ 211 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، عبیداللہ ایڈوکیٹ 160ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری اورلطیف ایڈوکیٹ 159ووٹ لے کر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
Swat
