Swat

مینگورہ، خواجہ سرا پر مبینہ تشدد، دیگر کا احتجاج، روڈ بند، شدید نعرہ بازی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں نوجوان کا خواجہ سرا پر مبینہ تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے سیدوشریف اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور روڈ کو بند کرکے شدید نعرے بازی کی۔ اسپتال انتظامیہ پر بھی علاج نہ کرانے اورمیڈیکل رپورٹ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سراپا احتجاج بن گئے۔ مینگورہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ خواجہ سراؤں نے الزام عائد کیا کہ ملزم کامران سکنہ باغ محلہ مینگورہ نے خواجہ سرامحمد حسین عرف کاشف سکنہ ملابابا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقو کے وار سے اسے زخمی کردیا۔ ایس ایچ اوتھانہ مینگورہ فضل رحیم خان کے مطابق ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔