Swat

ملم جبہ سنو فیسٹول سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بد نظمی کا شکار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی برف پوش وادیِ ملم جبہ میں اسنو فیسٹول سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بد نظمی کا شکار ہوگیا۔ فیسٹول کے لئے آنے والے سیاح واپس چلے گئے جس کی وجہ سے فیسٹول پر خرچ ہونے والا لاکھوں روپیہ ضائع ہوگیا۔ ملم جبہ میں ضلعی حکومت کے بھاری فنڈ سے منعقدہ سہ روزہ اسنو فیسٹول اور برفیلے مقابلوں کے میلہ میں سہولیات نہ ہونے اور افرا تفری کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح فیسٹول کو چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ملم جبہ آنے والے بیشتر سیاح سڑک کی انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے راستے سے ہی واپس چلے گئے جس کی وجہ سے فیسٹول ناکامی کا شکار ہوگیا۔ یوں حکومت کی بھاری رقم ضائع ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔