Swat

شاہدرہ، پولیس اہلکاروں پر مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ،دو زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک منشیات فروش زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار فیاض نے پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے ساتھی اہلکار زمین زادہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد مصطفی کھر اور اُن کا ساتھی یعقوب خان موجود ہیں۔ تصدیق کے لئے اُس جگہ گئے جہاں ملزمان نے ہم کو پہچانتے ہوئے ہم پر فائرنگ شروع کردی، جس سے میں ملزم یعقوب کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ ملزم مصطفی کھر کی فائرنگ سے اُس کا ساتھی یعقوب بھی زخمی ہوگیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے میرا ساتھی زمین زادہ بال بال بچ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا اور تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔