Swat

مرے پر سو درے، پٹرولیم مصنوعات میں حکومتی اضافہ کے اوپر سوات میں اور اضافہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات میں فی لیٹر چھے روپے تک اضافہ کر دیا۔ سوات میں پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں نو روپے اضافہ کردیا ۔ پشاور، مردان سمیت باقی علاقوں میں حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 98.89 روپے مقرر کی ہے۔ سوات میں پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 101.80 روپے مقرر کی ہے۔ اس طرح حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت117.43روپے مقرر کی ہے۔ سوات میں پٹرول پمپس مالکان نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت120.90مقرر کی ہے۔ سوات میں پٹرول پمپس مالکان کی خود ساختہ قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے۔ اس سلسلے میں پٹرول پمپس مالکان کے ایسوسی ایشن کے صدر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ زیادہ قیمت ہم کیرج (کرایہ) کی وصول کرتے ہیں، جن کی اجازت ان کو اوگرا نے دی ہے۔اس سلسلے میں جب اوگرا کے حکام سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، مردان سے مینگورہ تک پٹرولیم مصنوعات کی ایک ہی قیمت ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں