Swat

اے این پی کے دہشت گردی کے شکار خاندان کا ایک اور فرد امریکہ میں قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں اے این پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی کے شکارخاندان کے ایک اور شخص کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔اے این پی سوات کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے بھتیجے شکیل خان کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی دکان میں موجود تھے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق واقع کے بعد نیویارک پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے شکیل خان کے قتل کی خبر سوات پہنچنے پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں قتل ہونے والے شکیل خان کے والد اے این پی کے رہنما اقبال احمد خان کو دو بیٹوں اور پانچ ساتھیوں سمیت شدت پسندوں نے قتل کیا تھا۔ 2008ء میں ایک سو سے زائد شدت پسندوں نے اقبال احمد خان کے گھر اور حجرے کا محاصرہ کرکے اقبال خان اور ان کے دو بیٹوں کو گھر سے نکال کر دیگر پانچ ساتھیوں سمیت ان کے حجرہ میں قتل کیا تھا۔ سات افراد کو قتل کرنے کے بعد شدت پسندوں نے ان کے تاریخی حجرے اور گھر کو آگ لگا کر نذر آتش کیا تھا ۔ والد اور دو بھائیوں کے قتل کے بعد شکیل احمد شدت پسندوں کے نشانے پر تھے۔ ان کو قتل کرنے کی بار ہا کوشش کی جا چکی تھی جس کے بعد شکیل خان پہلے سوات چھوڑ کر کسی دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے تھے، لیکن شدت پسندوں کی جانب سے ان کا پیچھا کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ امریکہ کے شہر نیویارک میں اپنے بھائی عادل خان کے ہاں منتقل ہوگئے۔ دہشت گردی کی وجہ سے وہاں مقیم تھے۔ شکیل خان اپنے اہلِ خانہ سے بات کرتے ہوئے ہر وقت کہتے تھے کہ ان کو اپنا گاؤں اور سوات بہت یاد آرہا ہے اور وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔ شکیل خان کی جسد خاکی پاکستان لانے کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شکیل خان کی جسد خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔ ان کو والد اور بھائیوں کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امریکہ میں پولیس تفتیش اور جسد خاکی منتقل کرنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ نیویارک پولیس کی اجازت کے بعد شکیل خان کے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کیا جائیگا۔ عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنما اور سابق ایم پی اے شیر شاہ خان نے امریکہ میں اے این پی کے سرگرم رکن شکیل خان کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں پختون غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکیل خان کے خاندان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری مالی و جانی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی ذرائع سے شکیل خان کے قاتلوں کو امریکہ کی جانب سے گرفتار کراکر قاتل کو سخت سزا دی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔