Swat

امریکہ میں قتل ہونے والے شکیل احمد کی لاش سوات پہنچا دی گئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام ) امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما اور ایم پی اے وقار خان کے بھتیجے 44سالہ شکیل احمد خان کی لاش جمعرات کو نیویارک سے اسلام آباد پہنچی۔ بعد میں ان کو آبائی علاقہ شاہ ڈھیرئی تحصیل کبل منتقل کیا گیا۔ نماز عصر کے بعد کیتیاڑ سپورٹس کمپلیکس میں شکیل خان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سمیت اے این پی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد شکیل خان کو والد اور دو بھائیوں کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ شکیل احمد خان کو امریکہ کے شہر نیویارک میں گذشتہ روز اس وقت ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، جب وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے اپنے ریسٹورنٹ جارہے تھے۔ یاد رہے کہ شکیل خان کے والد، دو بھائیوں اور پانچ ملازمین کو 2008ء میں دہشت گردوں نے ان کے حجرہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔