سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ارکان کا اجتماع جامعہ صراط الجنتہ کلا ڈ ھیر میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں خواتین ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ضلع بھر میں خواتین کارکنوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔رمضان المبارک کے مہینے کے لئے منصوبہ بندی بنائی گئی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سوات کی ناظمہ سعدیہ حیدر نے کہاکہ جماعت اسلامی کا دستور ہے کہ رمضان کا با برکت مہینہ قرآن پاک کی دعوت میں گزارا جائے۔ اس لئے ہماری کوشش ہے کہ دورۂ تفسیرِ قرآن اور مختصر کورس کااہتمام ہر گلی محلے میں منعقد ہو۔انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ قرآن کے مراکز کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرام میں سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید، سابق ایم این اے جمیلہ احمد، نائب نا ظمہ ضلع رابعہ پائندہ اور زاہدہ کرم نے بھی خطاب کیا ۔
