سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مینگورہ بائی پاس پر پک اَپ دریائے سوات میں جاگری۔ بچی سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیوترجمان کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا، جہاں پر سوزوکی پک اَپ بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
