سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں 35سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی، جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
