Swat

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ملم جبہ روڈ کے ایک حصہ پر تارکول کا کام شروع

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ضلع ناظم سوات کی ایف آئی آر کی دھمکی اور میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد 5 سال بعد ملم جبہ روڈ کے ایک حصے پر تارکول کا کام شروع کردیا گیا۔ ملم جبہ روڈ پر گذشتہ پانچ سال سے کام تعطل کا شکار تھا۔ سیاست کی بھینٹ چڑھ جانے سے سیاح اور مقامی افراد خوار ہورہے تھے۔ منگلور سے ملم جبہ تک 35 کلومیٹر روڑ پر گذشتہ پانچ سال سے کام جاری ہے لیکن یہ سخت سست روی کا شکار ہے۔ گذشتہ دنوں میڈیا کی مسلسل کوریج اور نجی کمپنی کے اشتہارات کے بعد حکومت جاگ گئی جب کہ ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر کی دھمکی دی جس پر روڈ کے ایک حصے پر تارکول ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا۔ تاہم اس روڈ پر صرف منگلور سے کشورہ تک تارکول کا کام کیا جارہا ہے جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کشورہ سے ملم جبہ ٹاپ تک تعمیرکرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں