Swat

سوات،تحفظ صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مینگورہ کا دورہ، کئی گراں فروش چالان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں تحفظ صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رضا نے اچانک مینگورہ شہر کا دورہ کیا۔ 12سے زائد قصائیوں کو گراں فروشی کی پاداش میں چالان کردیا گیا۔ انہوں نے مینگورہ پولیس اور عملے کے ہمراہ مینگورہ شہر میں عوام کی جانب سے مہنگائی کی شکایات پر درجنوں دکانوں کامعائنہ کیا اور قصائیوں سمیت مختلف اشیائے خور و نوش کی دکانوں میں نرخنامے چیک کئے۔ اس موقع پرانہوں نے قصائی، مچھلی فروشوں، مرغی فروشوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کے تاجروں کو گراں فروشی کی پاداش میں جرمانہ کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔