Swat

مینگورہ،بائیو ڈیگریڈیبل بیگز متعارف کرانے کی مہم پھر ناکام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں شاپنگ بیگز کے خاتمے اور بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کو متعارف کرانے کے حوالے سے ایک بار پھر مہم ناکام ہوگئی۔ شہریوں نے مہم کو فوٹو سیشن تک محدود قراردیا۔ دکان داروں نے حکومت سے مارکیٹ میں سستے داموں بائیو ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے ماحول دوست بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے، لیکن سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف مہم چلا کر اور فوٹو سیشن کرکے معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی مہم کے نام پر فوٹو سیشن کرکے چند ایک دکانداروں میں بائیو ڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔