Swat

وزیر اعلیٰ 22 اپریل کو سوات یونیورسٹی (شانگلہ کیمپس) کا افتتاح کریں گے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان 22 اپریل کو سوات یونیورسٹی (شانگلہ کیمپس) کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان 21 اپریل کو سوات کا دورہ کریں گے۔ یونیورسٹی آف سوات چارباغ میں ایڈمنسٹریشن بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ اس موقع پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گے۔ 22 اپریل کو وہ ضلع شانگلہ کا دورہ کریں گے اور سوات یونیورسٹی شانگلہ کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں