Swat

سوات، حکومت کی شجرکاری اور سرکاری افسران کی ’’شجر کٹائی‘‘ مہم جاری

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں ایک جانب حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم جاری ہے اور دوسری جانب لوگوں کو درخت لگانے اور سرسبز سوات کے لئے راغب کرنے والے سرکاری افسران نے درختوں کا کاٹنا شروع کردیا ہے۔ گذشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کے گھر میں تناور درخت جو والئی سوات کے دور میں اس گھر میں لگایا گیا تھا، کو بے دردی کے ساتھ کاٹا گیا جس کے بعد نامعلوم افراد اس درخت کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈمپر گاڑیوں میں لے گئے۔ اس سلسلے میں جب اے ڈی سی سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اس درخت کی وجہ سے میرے گھر کا گیٹ گرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیکڑوں درخت لگائے ہیں، وہ آپ کو نظر نہیں آرہے اور ایک درخت کا کاٹنا نظر آتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں