سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں دوسرے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جمعرات کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز تک سوات کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
