سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی15ہزارکی آبادی پر مشتمل حسین وادی مٹلتان دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام دور دراز کے اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں ،یونین کونسل مٹلتان کے ناظم انجینئر سعید خان نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل کالام کا بدقسمت علاقہ مٹلتان جدید دور میں بھی حکمرانوں کی نظروں سے اوجھل ہے ،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سیلاب سے تباہ شدہ واٹر سپلائی سکیم کئی سال گزر نے کے باوجود بحال نہیں کی جاسکی ہے ،علاقے میں پانچ بوائیز پرائمری سکول ہیں لیکن پانچوں سکولوں کی جگہ ایک گرلز پرائمری سکول بنایا گیا ہے گرلز ہائی سکول تو دور کی بات ہے مٹلتان میں گرلز مڈل سکول تک بھی نہیں ہے اورعلاقے کی بچیاں پانچویں کلاس سے آگے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہاکہ وادی کالام کیلئے موجودہ حکومت نے خطیر رقم کی منظوری دی ہے لیکن درجہ بالا مسائل کا تذکرہ تک نہیں ہے اور ایک دفعہ پھر ساری رقم ایک ہی میک اپ پر خرچ کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کروڑپتیوں کے ہوٹلوں کے ٹائلوں اور مرمت کے بجائے اصل مسائل پر توجہ دی جائے تاکہ عوام کی مشکلات بھی کم ہوسکے ۔
