Swat

سردی لوٹ آئی بارش کا سلسلہ جاری گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے اور بالائی علاقوں میں لوگوں نے مسلسل تین روز سے جاری بارش کے بعد گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے ،مینگورہ شہر اور سیدوشریف سمیت شہری علاقوں جبکہ بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی ہے اور بالائی علاقوں میں لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں