Swat

ڈڈتاروگے، واحد پرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی،اہلِ علاقہ کی روڈ بند کرنے کی دھمکی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈڈتاروگے کے واحد پرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج اور مین روڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق سکول میں اساتذہ کی کمی پو را کر نے کے لئے کئی بار شکا یتی درخواستیں محکمہ تعلیم کے پا س جمع کر ائیں مگر ایک سازش کے تحت درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ ڈڈ تاروگے کے ولیج نا ظم حبیب اللہ، بخت زیب، کو نسلر محمد عالم اور عالم شیر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سکول میں دوسوپچا س سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، مگر ایک سازش کے تحت سکول سے تین اساتذہ کو ٹر انسفر کیا گیا اور ان کی جگہ ابھی تک خا لی ہے جس کی و جہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضا ئع ہو رہاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔