سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) محکمۂ سوئی گیس سوات کے عملہ نے اوڈیگرام کے علاقہ جلال آباد میں غیر قانونی مین کنکشن کاٹ کر کنکشن لینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ۔ سوئی گیس سوات کے انچارج انجینئر میرویس خان کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ جلال آباد میں نامعلوم افراد نے مین لائن سے 60گھروں کے لئے غیر قانونی کنکشن لیا ہے، جس پر ان کے عملہ نے پولیس کے ساتھ جاکر غیر قانونی مین لائن کو ختم کیا اور ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔
Swat
