سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرو میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ گذشتہ رات بارش کے دوران سلیم کے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا سلمان ملبے تلے دب گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو زخمی حالت میں اور گھر کے باقی افراد کو بحفاظت اوربچے کی لاش کو ملبے سے نکال لیا۔
Swat
