Swat

محکمہ پبلک ہیلتھ کو لوکل گورنمنٹ کے حوالہ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، سبحان علی خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں محکمۂ پبلک ہیلتھ کو لوکل گو رنمنٹ کو حوالہ کئے جانے کے حکومتی فیصلے کو پبلک ہیلتھ ملازمین نے مسترد کردیا۔ حکومتی فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں۔ فیصلہ واپس نہ لیاگیا، تو بچوں سمیت صوبا ئی اسمبلی کے سامنے احتجا ج کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار پبلک ہیلتھ ویلفیئر یو نین خیبرپختون خوا کے جنرل سیکر ٹری سبحا ن علی خان، پبلک ہیلتھ ویلفیئر یو نین سوات کے صدر فاروق خان، چیئر مین عبداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لو کل گو رنمنٹ کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبہ بھر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ ملازمین کو قبول نہیں۔ ہم صوبائی حکو مت سے پرزور مطا لبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر ہم پورے صوبے میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔