سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ سویگلئی زیارت میں سڑک کنارے نصب ٹرانس فارمر کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔ زیارت میں پیسکو کے اہلکاروں نے سڑک کنارے چند فٹ کے فاصلے پر ٹرانس فارمر نصب کیا ہے جس کو چھوٹی عمر کے بچے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانس فارمر کو اونچائی پر نصب کیا جائے ۔
Swat
